شرح سود میں ایک فیصد اضافہ، 22 فیصد پر پہنچ گئی

کراچی: پاکستان کے مرکزی بینک نے شرح سود کو مزید ایک فیصد بڑھادیا، جس کے بعد ملک میں شرح سود 22 فیصد تک پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوا، جس میں شرح سود ایک فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج منعقد کیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ اجلاس سے اب تک ملک میں مہنگائی میں اضافے کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے سدباب کے لیے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق یہ خطرات مالیاتی اور بیرونی سیکٹرز میں اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے ہیں جو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کی تکمیل کے لیے ضروری ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔