128 ویں سالگرہ مناکر جوہاننا دُنیا کی طویل العمر خاتون بن گئیں

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی خاتون جوہاننا مازیبوکو نے 128 ویں سالگرہ منانے کے بعد دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز پالیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی خاتون جوہاننا مازیبوکو نے 128 ویں سالگرہ مناکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے تاہم ابھی تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے جوہاننا کے دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
معمر ترین خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں دودھ اور جنگلی پالک کے کثرت سے استعمال سے 128 سال کی عمر تک پہنچنے میں مدد کی۔
اپنی 128 ویں سالگرہ کے موقع پر جوہاننا نے اپنے شناختی کاغذات تھام رکھے تھے جس پر ان کی تاریخ پیدائش 1894 درج تھی۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کی دعویدار خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پیدائش کے بعد برطانوی استعمار کے مظالم، نسل پرستانہ فسادات اور دو عالمی جنگیں بھی دیکھیں۔
خاتون کے 50 سے زائد پوتے پوتیاں اور پڑپوتے پوتیاں و نواسے نواسیاں ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔