عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

لندن: بالآخر اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 17 جون کو عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہوئی کیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔
کاروبار کے دوران برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.9 فیصد یعنی 5.85 ڈالر کم ہوکر 113.96 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 5.7 فیصد یعنی 6.66 ڈالر کم ہوکر 110.93 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔