لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی شرط پر مرکزی حکومت نے لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیکڑوں لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس سے 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹیڈ الیکٹرونکس آئٹمز، میک اپ سامان، امپورٹڈ لپ اسٹک، فیس پاؤڈر، بالوں کے لیے رولر اور ڈرائرز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پالتو جانوروں کی امپورٹیڈ خوراک، امپورٹیڈ برانڈڈ شوز، امپورٹیڈ برانڈ کے پرس، امپورٹڈ شیمپو، صابن اور لوشن، امپورٹیڈ برانڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ اور اسپیکرز، امپورٹیڈ دروازوں اور کھڑکیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ امپورٹیڈ لگژری برتن، امپورٹیڈ باتھ فٹنگز، امپورٹیڈ ٹائلز، سنیٹری سامان، امپورٹیڈ فانوس اور فینسی لائٹس پر بھی سیلزٹیکس 25 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ امپورٹیڈ اور مقامی تیار ہونے والی 1400 سی سی گاڑیوں پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔