شمالی وزیرستان: خارجی سرغنہ سمیت 4 دہشت گرد جہنم واصل
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران دہشت گرد سرغنہ عمر عرف جان میر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد عمر عرف جان میر نے اسپن وام میں بوبالی مسجد کے اطراف زیر زمین بنکر، سُرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ خارجی سرغنہ عمر عرف جان میر کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی جب کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔