کامن ویلتھ گیمز 2022: نوح نے پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جتوادیا

برمنگھم: ملک کے قابل فخر سپوت نوح بٹ نے بالآخر پاکستان کو رواں کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جتوادیا۔
پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے 109+ ویٹ لفٹنگ کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا۔
نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے اسنیچ میں 173 جب کہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا۔
نوح دستگیر بٹ کی اسنیچ میں 173 جب کہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن کی لفٹس کامن ویلتھ گیمز کی 109+ ویٹ کیٹگری کی ریکارڈ لفٹس ہیں۔

خیال رہے کہ نوح نے 2018 میں بھی پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتا تھا جب کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں انہوں نے سلور میڈل جیتا تھا۔
نوح دستگیر بٹ کا گولڈ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پاکستان کا صرف دوسرا گولڈ میڈل ہے، اس سے قبل 2006 میں شجاع الدین ملک نے پاکستان کے لیے ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
دھیان رہے کہ پاکستان کے رواں کامن ویلتھ گیمز میں دو میڈلز ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل شاہ حسین شاہ نے جوڈو میں برانز میڈل جیتا۔ شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی حریف کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔