ماسک نہ پہننے پر پش اپس کی سزا!

بالی: دُنیا کے کئی ممالک میں ایس او پیز اور ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی کرنے پر لوگوں کو سزائیں دینے کے ساتھ جرمانہ بھی کیا جارہا ہے۔
اب حال ہی میں انڈونیشیا میں ماسک نہ پہننے والوں کو ایک انوکھی سزا دی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر بالی میں حکام نے ماسک نہ پہننے والوں کو سزا کے طور پر ‘پش اپس’ لگوادیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جو شخص باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال نہیں کرے گا تو اس سے سڑک پر ہی ‘پش اپس’ لگوائے جائیں گے۔
پولیس کی اس منفرد سزا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی، جس میں سڑک پر لوگ پش اپس لگارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔