مودی سے کوئی اچھی امید نہیں رکھی جاسکتی، شاہد آفریدی

کراچی: سابق اسٹار آل راؤنڈر اور قومی کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان آنے سے انکار اور ہائبرڈ ماڈل کی تجویز بھی مسترد کرنے پر بھارت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے نجی چینل سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی سی بی ایشیا کپ کے حوالے سے اور کیا کرسکتا ہے، اب ہر بورڈ کو یہ سوچنا چاہیے کہ ایسا وقت کسی بھی ملک کے کرکٹ بورڈ پر آسکتا ہے، پی سی بی نے ہمیشہ ہر بورڈ کو سپورٹ کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش، سری لنکا، افغانستان بورڈ کو سپورٹ کیا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی جماعت شیوسینا کے صدر اور بانی بال ٹھاکرے ہمیں بھارت سے دھمکیاں دیتے تھے لیکن اس سب کے باوجود پاکستان حکومت نے ٹیم کو بھیجنے سے انکار نہیں کیا اور پاکستان ٹیم بھارت گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی سے کوئی اچھی امید نہیں رکھی جاسکتی اور جے شاہ مودی کو خوش کرنے کے لیے ایسی حرکتیں کرتے ہیں لیکن میں ہمیشہ کہتاہوں کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔