میوزک سے شادی کرلی، اب کسی مرد کی ضرورت نہیں، آئمہ بیگ

کراچی: گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ انہیں زندگی گزارنے کے لیے اب کسی مرد کی ضرورت نہیں۔
آئمہ بیگ نے ایک انٹرویو کے دوران کیریئر میں اپنی پسند اور ناپسند سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
گلوکارہ آئمہ بیگ کا شادی سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ اب مردوں کے حوالے سے کوئی توقعات نہیں ہیں لیکن چاہتی ہوں کہ جو بھی ہو وہ انسان کا بچہ اور ساتھ دینے والا شخص ہو۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اب اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی شخص زندگی میں آگیا تو اسے ایک بونس تصور کروں گی بصورت دیگر مجھے زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے نہ ہی اس حوالے سے کچھ سوچنے کی ضرورت ہے۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ اب نارمل لوگوں پر کرش نہیں ہوتا، اب تو ہالی وُڈ فلمز دیکھ رہے ہیں تو ان پر کرش ہوتا ہے، میرا خیال ہے کہ میں نے اپنے میوزک سے شادی کرلی ہے۔
واضح رہے کہ 2022 میں آئمہ نے شہباز کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا تاہم رواں برس ستمبر میں آئمہ نے باضابطہ شہباز شگری سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔