نائیجر میں دہشت گرد حملے، 109 افراد ہلاک!

نیامے: نائیجر میں مسلح افراد کے دو حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجر میں دو گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 109 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
پہلا حملہ نائیجر کے گاؤں کومبانگو گاؤں میں ہوا جس میں 69 افراد ہلاک ہوئے، دوسرا حملہ زارو مداریے میں کیا گیا، جہاں 40 افراد ہلاک ہوئے جب کہ دونوں واقعات میں مجموعی طور پر 17 افراد زخمی ہوئے۔
نائیجر کے سیکیورٹی اہلکاروں نے حملے کی ذمے داری داعش پر عائد کی ہے، تاہم داعش کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اس علاقے میں داعش نے پہلے بھی پُرتشدد کارروائیاں کی ہیں۔
نائیجر نے 1960 میں فرانس سے آزادی حاصل کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔