مرد وہ شریف جسے موقع نہ ملے، شوہر کا موبائل کبھی چیک نہیں کیا، ندا

کراچی: ٹی وی اداکارہ اور معروف میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ مرد صرف وہ شریف ہے، جسے موقع نہیں ملا۔
ندا یاسر حال ہی میں ڈیجیٹل انٹرویو میں شریک ہوئیں، اس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ شوہر یاسر نواز کا موبائل چیک کرتی ہیں؟
ندا نے جواب میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا یاسر مجھے ٹرے میں رکھ کر اپنا موبائل دے دیں گے؟ پھر خود ہی جواب دیا کہ ایسا کبھی نہیں ہوسکتا، میں نے آج تک اپنے شوہر کا موبائل چیک نہیں کیا اور میں ان کا موبائل چیک بھی نہیں کر سکتی کیونکہ مجھے ان کا کوڈ نہیں پتا۔
ندا یاسر نے مزید بتایا کہ یاسر کے موبائل کا کوڈ بچوں کو پتا لیکن پھر بھی وہ مجھے نہیں بتاتے کیونکہ وہ ڈرتے ہیں کہ اگر انہوں نے مجھے کوڈ بتادیا اور یاسر کے موبائل میں سے کچھ نکل آیا تو ہماری لڑائی نہ ہوجائے۔
ندا یاسر کے جواب پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو خطرہ ہے کہ یاسر کے موبائل سے کچھ نکل سکتا ہے؟
جواب میں ندا نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہ مرد صرف وہ شریف، جسے موقع نہ ملے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔