نئے سال پر عوام کے لیے تحفہ: پٹرول، ڈیزل قیمتوں میں بڑی کمی

اسلام آباد: حکومت نے نئے سال پر عوام کو تحفہ دیتے پوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی، پٹرول فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے سستا کردیا گیا۔
پٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجاویز کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے مقرر کردی گئی جب کہ پرانی قیمت 263 روپے 45 پیسے تھی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کردی گئی ہے اور فی لیٹر نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے ہوگئی ہے جب کہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 265 روپے 65 پیسے تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔