مصر کا نیا بچھو راجا!
قاہرہ: آج ہم مصر کے موجودہ دور کے بچھو راجا کے متعلق بتانے جارہے ہیں، یہ نوجوان بچھو کا زہر بیچ کر دولت مند بن چکا ہے۔
25 سالہ مصری شہری محمد حمدی بچھو کا زہر بیچ کر پیسے کماتے ہیں اور یہی ان کا ذریعہ معاش ہے۔
مصری شہری نے آرکیالوجی میں اپنی ڈگری مکمل کی ہے اور اسی وجہ سے گزشتہ چند برسوں کے دوران ان میں بچھو پکڑنے کا شوق پیدا ہوا۔
محمد حمدی مصر کے ریگستانوں سے بچھو پکڑتے اور پھر وہ ان بچھوؤں کا زہر نکالتے ہیں جو متعدد ادویہ بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔
25 سال کی عمر میں ہی نوجوان شہری کی اپنی ذاتی کمپنی ہے جس کا نام ‘قاہرہ وینم کمپنی’ ہے جہاں 80 ہزار سے زائد بچھو اور سانپ ہیں اور وہ ان میں سے زہر نکال کر فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو فروخت کرتے ہیں۔
محمد حمدی بچھو اور سانپ کا زہر یورپ اور امریکا میں بھی سپلائی کرتے ہیں اور یہ ایک گرام زہر کے عوض 10 ہزار امریکی ڈالر معاوضہ لیتے ہیں جو پاکستانی لگ بھگ 16 لاکھ روپے بنتے ہیں۔