صارفین کی آسانی کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر

نیویارک: پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔
صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے تاہم حال ہی میں متعارف کروایا جانے والا فیچر وقت کی کمی میں کام آئے گا۔
بہت سے افراد پیغامات بھیجنے کے لیے وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں، کبھی کبھار بات اتنی لمبی ہوجاتی ہے کہ بھیجے جانے والا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہوجاتا ہے، لیکن اب آپ اس لمبے وائس نوٹ کو بھی جلدی سن سکیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ 1x، 1.5x اور 2x اب صارف کے وائس نوٹ کے آگے مینشن ہوگا، آپ جس رفتار میں چاہیں اس میں دوسرے کی آواز سن سکیں گے۔
خیال رہے واٹس ایپ کا نیا فیچر 2.21.100 ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔