3 جون سے 18 سال سے زائد عمر افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگا

اسلام آباد: حکومت نے 3 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا، اہل عمر کے افراد جلد از جلد رجسٹرڈ کروائیں۔


این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ این سی او سی نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن 3 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، لہٰذا ویکسین کے اہل عمر کے افراد خود کو جلد از جلد رجسٹرڈ کروائیں۔
ایک اور ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 236 فی ملین آبادی ہے، پاکستان میں یہ شرح 92 فی ملین ہے، اگر وہاں کی اموات کی شرح آبادی کے تناسب سے وہ ہو جو پاکستان کی ہے، تو بھارت میں 2 لاکھ اموات کم ہوتیں، اللہ کا شکر ادا کریں، حفاظتی تدابیر پرعمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔