مذاکرات جاری، ایران کو آخری موقع دینا چاہتا ہوں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات جاری ہیں، ایران کو تباہ کن کارروائی سے پہلے آخری موقع دینا چاہتا ہوں، ڈیل نہ ہوئی تو اسے تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس وقت ایران سے بات چیت کررہے ہیں اور یہ ایران کی درخواست پر ہورہی ہے۔ اس عمل کی حمایت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بالخصوص قطر کررہے ہیں جب کہ کئی دیگر ممالک نے بھی رابطہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے لیے ایک اچھے معاہدے پر دستخط کرنے کا یہ آخری موقع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو تباہ کن کارروائی سے پہلے ہر ممکن آخری موقع دینا چاہتا ہوں، امید ہے ایران عقل سے کام لے گا اور درست فیصلہ کرے گا، ایران ڈیل پر رضا مند نہ ہوا تو اسے تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شاید کوئی پیش رفت دیکھنے کو ملے، لیکن تباہی سے قبل ایران کو ہر ممکن آخری موقع دینا چاہتا ہوں۔
اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں سے فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی آزادی برقرار رہنی چاہیے، میں ایران کو اس پر کوئی فیس وصول نہیں کرنے دوں گا۔ اگر کوئی فیس وصول کرے گا تو وہ ہم ہوں گے، کیونکہ مکمل کنٹرول ہمارے پاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ناکہ بندی جیسی صلاحیت موجود ہے، لیکن فیس وصول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔