15سے 18 سال کے نوجوانوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے ایک بڑی اطلاع یہ ہے کہ اب 15 سے 18 سال تک کی عمر کے افراد بھی ویکسین کے اہل قرار دے دیے گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد 15 سال کرتے ہوئے 15 تا 18 سال کے نوجوانوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دے دی جب کہ ویکسی نیشن کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا۔
این سی او سی نے بتایا کہ 15 سے 18 سال تک کے طلبا کو فائزر ویکسین مفت لگائی جائے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 18 سال تک کے افراد کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ب فارم لازمی ہوگا۔
این سی او سی کے مطابق تمام مرکزی ویکسی نیشن مراکز پر فائزر ویکسین دستیاب ہوگی۔
این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں اسکولوں اور کالجوں میں ویکسی نیشن کریں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد 18 سال سے شروع ہوتی تھی۔ صرف مخصوص بیماریوں میں مبتلا بچوں کو ویکسین لگانے کی اجازت دی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔