این سی او سی نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18 سال کردی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18 سال مقرر کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق این سی او سی نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18 سال مقرر کردی ہے۔ اس حوالے سے این سی او سی نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کل سے بوسٹر ڈوز لگواسکتے ہیں، مکمل ویکسی نیٹڈ افراد 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگواسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں بوسٹر ڈوز کا آغاز گزشتہ برس یکم دسمبر سے کردیا گیا تھا، تاہم ابتدائی طور پر بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے 50 سال سے زائد عمر افراد کی حد مقرر تھی، اور بعد میں 30 سال کی عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کے اہل تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔