نواز الدین صدیقی اور کرکٹر عثمان خواجہ میرے رشتے دار ہیں، سعود

کراچی: فلموں اور ڈراموں کے مقبول اداکار سعود نے انکشاف کیا ہے کہ بولی وُڈ کے منجھے ہوئے اداکار نواز الدین صدیقی اور آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ان کے رشتے دار ہیں۔
اداکار سعود نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بھارت میں مقیم ان کے خالہ زاد بھائی کی شادی نواز الدین صدیقی کی بہن سے ہوئی ہے جب کہ آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ بھی ان کے رشتے دار اور دونوں بچپن میں ایک ساتھ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
سعود نے اداکارہ جویریہ سے شادی کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کی لو نہیں بلکہ ارینج میرج تھی۔ میری بڑی بہن نے جویریہ کو پسند کیا تھا۔ جویریہ کے گھر رشتہ مانگنے 4 بار لوگ بھیجے۔ رشتے کی بات کے لیے جانے والوں میں امجد صابری مرحوم، اداکار ریمبو، اداکار شان اور بریگیڈیئر (ر) حارث نواز شامل تھے۔
سعود کا کہنا تھا کہ ان کا پورا خاندان مذہبی ہے۔ میرے والد مولانا قاری ظاہر قاسمی نے 14 اگست 1947 کو پاکستان بننے سے قبل ریڈیو پر قرآن پاک کی تلاوت کی تھی۔ بڑے قاری ہیں۔ چچا قاری شاکر قاسمی نے عالمی سطح پر قرأت کا مقابلہ جیتا جب کہ ان کے چھوٹے چچا قاری وحید ظفر قاسمی معروف نعت خواں بھی ہیں۔
اداکار سعود نے بتایا کہ نعت خوانی کے بجائے اداکاری میں آنے پر اب بھی ان کے خاندان والے انہیں یہی دعا دیتے ہیں کہ خدا تمہیں توفیق دے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔