لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم کل ریلیز کی جائے گی

برطانیہ: دُنیائے فلم کے معروف ڈائریکٹر ایڈ پرکنز کی ہدایت کاری میں لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’دی پرنسز‘ کل 30 جون کو ریلیز کی جارہی ہے۔
فلم ساز نے مذکورہ فلم میں شہزادی ڈیانا کی زندگی کی سیکڑوں گھنٹے کی فوٹیج کے ذریعے ان لمحات کو فلمانے کی کوشش کی ہے جس میں ان کی جوانی سے لے کر 31 اگست 1997 کو 36 سال کی عمر میں ان کی موت اور اس کے نتیجے میں سوگ کے غیر معمولی مناظر شامل ہیں۔

ڈائریکٹر ایڈ پرکنز کا کہنا ہے کہ دستاویزی فلم میں انہوں نے انٹرویوز اور تجزیوں کے روایتی انداز سے بچتے ہوئے لیڈی ڈیانا، میڈیا اور عوام کے درمیان تعلقات کی پیچیدگیوں کو کھوجنے کی کوشش کی ہے اور وہ اس کے ناظرین سے جذباتی ردعمل کی امید رکھتے ہیں۔
ایڈ پرکنز نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ اس دستاویزی فلم میں لیڈی ڈیانا کی زندگی پر مبنی آرکائیو ویڈیوز کو ایک قسم کی ٹائم مشین کے طور پر استعمال کریں تاکہ ناظرین کو ماضی میں واپس لے جایا جا سکے اور انہیں اس وقت میں دوبارہ جینے کا موقع دیا جاسکے۔
دھیان رہے کہ لیڈی ڈیانا کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’دی پرنسز‘ 30 جون کو برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔