(ن) لیگ کے تمام ارکان پارلیمنٹ نے اپنے استعفے جمع کرادیے، رانا ثناء

لاہور: (ن) لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ نے اپنے استعفے جمع کرادیے۔
رانا ثناء اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی و قومی اسمبلی کے ارکان نے پارٹی قیادت کے فیصلے پر لبیک کہا، بیرون ملک یا بیمارارکان نے بھی اپنے اپنے استعفے بھجوا دیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے آئندہ کی حکمت عملی کی حوالے سے جاتی عمرہ یا ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوگا جس میں تمام اراکین اسمبلی کو مدعو کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں کی صورت میں ضمنی الیکشن کرائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔