30 دسمبر سے پہلے ن لیگ تقسیم ہوجائے گی، شیخ رشید

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 30 دسمبر سے پہلے ن لیگ تقسیم ہونے کی پیش گوئی کردی۔ انہوں نے کہا نواز شریف سیرسپاٹے کررہے ہیں واپس آنے کو تیار نہیں، مریم نواز کی ساری سیاست لندن جانے کے لیے ہے۔
شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن برے حالات سے دوچار ہوں گی، فضل الرحمان جلسہ جلسہ کھلیں گے، اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش، کچھ بھی نہیں ہوگا۔
کراچی پیکیج پر شیخ رشید کا کہنا تھا وزیراعظم نے کراچی میں وہی کیا جو ملک کا تقاضا ہے، مرکز اور صوبے کو ایک جگہ بٹھانے میں فوج کا کلیدی کردار ہے، ہمیں اب اس بات پر لڑنا نہیں چاہیے کہ ایک روپے کس نے لگائے 2 روپے کس نے لگائے۔
وزیر ریلوے نے کہا عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جائیں گے، یہ سال ہماری حکومت خدمت کا سال گزارے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔