ن لیگی ارکان اسمبلی نے پارٹی قیادت کو استعفے بھجوانے شروع کردیے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے استعفے قیادت کو بھجوانا شروع کردیے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی سیف کھوکھر نے قیادت کو استعفے جمع کرادیے جب کہ سرگودھا سے ایم این اے رانا منور غوث نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بصیرپور سے ایم پی اے افتخار چھچھر نے بھی استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج دیا ہے۔
(ن) لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے نے استعفے بھیجنا شروع کردیے ہیں، البتہ پارٹی کی جانب سے ابھی استعفے طلب نہیں کیے گئے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے جب کہ اپوزیشن رہنما متعدد بار کہہ چکے کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن بھی زیر غور ہے، کہا جارہا ہے کہ 13 دسمبر کو لاہور جلسے میں اہم اعلان کیا جاسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔