بغاوت کیس: ہائیکورٹ کا شہباز گل کی ضمانت پر رہائی کا حکم

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے بغاوت کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دوران سماعت کہا کہ شہباز گل نے بات ایک نیوز چینل پر کہی تھی، وہ نیوز چینل ملک کا ہر دوسرا شہری دیکھ رہا تھا، آرمڈ فورسز میں بھی نیوز چینل دیکھا جاتا ہے، یہ بات بغاوت پر اکسانے کا الزام ثابت کرنے کے لیے کافی ہے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ شہباز گل نے کسی ایک کو کہا ہو کہ بغاوت کرو تو بتائیں؟
اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا شہباز گل نے ایک کو نہیں، اپنے بیان سے سب کو بغاوت پر اُکسایا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ قانون میں جو لکھا ہے اس کے مطابق بتائیں کیسے یہ الزام بنتا ہے؟
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گل کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔