مصطفیٰ قریشی اور اہلیہ کورونا وبا کی زد میں آگئے

کراچی: پاکستان کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کی زد میں آگئے۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے، ان کی اہلیہ روبینہ قریشی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے بعد دونوں میاں بیوی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ 81 سالہ مصطفی قریشی نے اپنے پرستاروں سے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔
اداکار مصطفیٰ قریشی یکم مئی 1940 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے فنی سفر کا آغاز کیا ۔لیجنڈ اداکار کی پہلی فلم 1958 میں ریلیز ہوئی۔ مذکورہ فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا۔ پنجابی فلم”مولا جٹ“ میں انہوں نے نوری نت کے کردار کو بھی ناقابل فراموش بنادیا۔


50 سال سے زائد فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے اداکار کی مشہور فلموں میں لاکھوں میں ایک، جی دار، سلطنت، حاجی بابا، پیاملن کی آس، آرزو، ظل شاہ، سہاگن، سوہا جوڑا، گاڈ فادر، شادمانی، ضدی خان، جٹ دا ویر سمیت دیگر شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔