پاکستان سمیت دوسرے ممالک کے مسلمان امسال بھی حج نہیں کرسکیں گے
اسلام آباد: گزشتہ برس کورونا وبا کے باعث دُنیا بھر کے مسلمان حج کی سعادت سے محروم رہے تھے۔
اس بار بھی صورت حال مختلف دکھائی نہیں دیتی۔ امسال بھی دُنیا بھر کے مسلمانوں کو حج کی سعادت ملنا مشکل نظر آتا ہے۔
اس حوالے سے تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی اس سال بھی فریضہ حج ادا نہیں کرسکیں گے، صرف سعودی شہری اور سعودیہ میں مقیم غیرملکیوں کو حج کی اجازت ہوگی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حج پالیسی 2021 کا اعلان کردیا گیا۔ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی، سعودی شہری فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ حج کے لیے آنے والے افراد کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 18 سال سے کم اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو اجازت نہیں دی جائے گی۔