کراچی، ملازمہ نے چوری پکڑنے پر مالکن کی جان لے لی!

کراچی: گلبرگ میں گھریلو ملازمہ نے چوری کے دوران پکڑے جانے پر گھر کی مالکن کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔
ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کے مطابق گلبرگ بلاک 5 میں علی الصبح ملازمہ نے گھر میں چوری کی واردات کرنے کی کوشش کی، تاہم اس دوران گھر کی مالکن 85 سالہ نورجہاں نے ملازمہ کو دوران واردات رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔
پولیس کے مطابق رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ملازمہ نے مالکن کا گلا گھونٹ دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس حکام نے واردات میں ملوث ملازمہ عارفہ اور اس کے شوہر الن کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ عارفہ چار سال سے اس گھر میں نوکری کررہی تھی اور موسیٰ کالونی کی رہائشی ہے جب کہ واردات کے دوران اس کا شوہر گھر کے باہر انتظار کررہا تھا، اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔