سیالکوٹ واقعے نے مسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھاکر بدنام کیا: مفتی تقی

کراچی: سیالکوٹ میں فیکٹری کے غیر ملکی منیجر کی توہین مذہب کے الزام میں ہلاکت کے واقعے پر معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا بیان سامنے آیا ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ توہين رسالت انتہائی سنگین جرم ہے لیکن ملزم سے اس کے ارتکاب کے ثبوت بھی اتنے ہی مضبوط ہونے ضروری ہیں، کسی پر یہ سنگین الزام لگاکر خود ہی اسے وحشیانہ اور حرام طریقے سے سزا دینے کا کوئی جواز نہیں، سیالکوٹ کے واقعے نے مسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھاکر ملک و ملت کو بدنام کیا ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ملک میں بدامنی کی فضا بہت تشویش ناک ہے، حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لیتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرے، احتجاج کرنے والے تشدد اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے کے بجائے پُرامن راستے اختیار کریں، فریقین پر لازم ہے کہ گستاخوں کے بجائے اپنا گھر تباہ کرنے سے پرہیز کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔