ایم کیو ایم کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے

اسلام آباد: کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایم کیو ایم کی درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسترد کردی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا جس میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کی درخواست منظور کرلی۔
الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم کا مؤقف تھا کہ الیکشن میں دہری ووٹر فہرستیں استعمال ہورہی ہیں، اس لیے بلدیاتی انتخابات نئی ووٹر فہرست پر کرائے جائیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا 15 جنوری کو انعقاد یقنیی بنایا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔