کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف اپنے گھر پہنچ گئے

لاہور: نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے کے بعد کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف گم ہوگئے تھے، جنہیں پاک فوج نے ریسکیو کیا، اب وہ لاہور اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسکردو سے لاہور پہنچے جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عزیز و اقارب نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔
شہروز کاشف کے والدین بھی اسکردو سے ان کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں۔
کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نانگا پربت کی چوٹی سر کرکے واپس آئے ہیں جب کہ وہ نانگا پربت سے واپسی پر لاپتا ہوگئے تھے جس کے بعد پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں انہیں اور کوہ پیما فضل علی کو ریسکیو کیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔