ہالی وُڈ کے منجھے ہوئے اداکار جیمز کان چل بسے

نیویارک: ہالی وُڈ کے منجھے ہوئے اداکار جیمز کین انتقال کرگئے۔
مشہور امریکی فلم ’دی گاڈ فادر‘ میں گینگسٹر سونی کورلیون کا مقبول کردار ادا کرنے والے ہالی وُڈ اداکار جیمز کین گزشتہ روز 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اُن کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے کی، تاہم ان کی موت کی وجہ اور مقام کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ اہلِ خانہ نے ٹوئٹ کے ذریعے جیمز کین کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ جمی کا 6 جولائی کو انتقال ہوگیا ہے۔

اُنہیں 1972 میں مشہورِ زمانہ فلم “دی گاڈ فادر” میں گرم مزاج گینگسٹر کورلیون کا بہترین کردار نبھانے کے لیے معاون اداکار کے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
انہوں نے 1974 میں دی گاڈ فادر کے سیکوئل میں بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا جس پر انہیں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا جب کہ برائن سونگ، میزری، دی یارڈز اور ایلف جیسی فلموں پر انہیں 4 گولڈن گلوبز اور ایک ایمی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔