بندر کی ایئرپورٹ میں انٹری، وی آئی پی لاؤنج میں کھلبلی

نئی دہلی: بندر نے ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں داخل ہوکر کھلبلی مچادی۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر بندر وی آئی پی لاؤنج میں گھس گیا۔ ایئرپورٹ اسٹاف کام چھوڑ کر بندر تماشا دیکھتا رہا۔


بندر نے وی آئی پی لاؤنج کے بار سے جوس پیا، مشینوں اور دیگر سامان کے ساتھ چھیڑخانی کرتا رہا۔ اس دوران ایئرپورٹ کا عملہ سارے کام چھوڑ کر بندر کی حرکتوں سے لطف اندوز ہوتا رہا۔ بندر کا من بھر گیا تو چھلانگ لگاکر سی سی ٹی وی کیمرے سے لٹک گیا اور وہاں سے چھت کے راستے باہر نکل گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔