جائز حقوق کے حصول کے لیے فلسطینیوں کیساتھ ہیں، محمد بن سلمان

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کیا، اس دوران انہوں نے بتایا کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کی توسیع روکنے پر کام کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی زندگی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے فون پر بات کرکے اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔