مودی بطور وزیراعظم مستعفی، 8 جون کو تیسری مرتبہ منصب سنبھالیں گے

نئی دہلی: بھارت کے دو مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نریندر مودی تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا منصب 8 جون کو سنبھالیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد کی کامیابی کے بعد حکومت سازی کے معاملات شروع ہوچکے اور نریندر مودی نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بھارتی صدر دروپدی مرمو نے نریندر مودی کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے ان سے اگلی حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نریندر مودی تیسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے لیے 8 جون کو حلف اٹھائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی بھارتی تاریخ میں تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے والی دوسری شخصیت ہیں، ان سے قبل جواہر لال نہرو تین مرتبہ بھارت کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔