شرپسندوں نے قائداعظم کے پیانو، رائٹنگ ٹیبل اور تلوار کو نذرآتش کردیا

لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہنگامہ آرائی کے دوران اب تک 1280 سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ پُرتشدد مظاہروں میں 145 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسندوں نے منگل کو جناح ہاؤس لاہور میں قائداعظم محمد علی جناح کا پیانو، رائٹنگ ٹیبل ڈیسک اور تلوار بھی جلا ڈالی۔
یہ نوادرات بانی پاکستان نے حکومت پاکستان کو عطیہ کی تھیں اوربطور قومی ورثہ یہاں محفوظ تھیں۔
تاہم لاہور میں 63، راولپنڈی 28، فیصل آباد 21، اٹک 10، گوجرانوالا 13، سیالکوٹ 5 اور میانوالی میں 6 افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔
پنجاب پولیس کے زیر استعمال 60 گاڑیوں کو نذرآتش کیا گیا، جن میں سے لاہور میں 17، گوجرانوالا 3، فیصل آباد 13، سیالکوٹ 5، راولپنڈی 18 ،بھکر 2 اور اٹک میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔