میسی کو ایوارڈ ملنے پر رونالڈو کا اظہار ناخوشی!

لندن: دُنیائے فٹ بال میں اس وقت کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کا ڈنکا بجتا ہے اور عہد حاضر میں یہ دونوں فٹ بال سپراسٹار گردانے جاتے ہیں۔
ان دونوں اسٹارز میں مسابقت کا رجحان بھی بدرجہ اتم موجود ہے، اسی لیے یہ ایک دوسرے پر بازی لے جانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کرتے نظر آتے ہیں۔
میسی کو ایوارڈ کیا ملا، رونالڈو نے اس پر اپنی ناخوشی کا اظہار بھی کردیا۔ کرسٹیانو رونالڈو بیلون ڈی آر ایوارڈ میسی کو دیے جانے پر خوش نہیں۔
پرتگیز اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو اب تک 5 بار ٹرافی اپنے نام کرچکے جب کہ لیونل میسی نے گزشتہ دن ساتویں بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
ایک پرستار نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ لیونل میسی نے لیوانڈوسکی اور رونالڈو سے یہ ایوارڈ ’’چوری‘‘ کیا، رونالڈو نے اس کی تائید کرتے ہوئے عوامی سطح پر اپنی ناخوشی کا اظہار کردیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔