فیضان شیخ اور ماہم عامر نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

کراچی: معروف اداکارہ ماہم عامر اور ان کے شوہر میزبان و اداکار فیضان شیخ کے ہاں جلدہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
فیضان شیخ نے یہ اطلاع انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کے ذریعے دی۔ پوسٹ میں طویل کیپشن درج کیا گیا۔
اداکار نے لکھا کہ ہم ہمیشہ اپنے کام، کامیابیوں، مسائل اور دیگر چیزوں کی خبریں اپنے مداحوں، فیملی اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں لیکن آج ہم یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ ہمارے گھر جلد ہی خوش خبری آنے والی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ خوشیاں بانٹنے سے مزید بڑھتی ہیں، ہم ہمارے آنے والے مہمان کے لیے آپ کی ان گنت دعاؤں اور محبت کے خواہاں ہیں۔


فیضان شیخ کی پوسٹ پر چاہنے والوں کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا، مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دی جارہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔