خلیل قمر میرے پاس تم ہو کو کتابی شکل میں کیوں لارہے ہیں؟

کراچی: ڈرامہ نگاری سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے سپرہٹ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو جلد کتابی شکل میں لانے کا اعلان کردیا۔
خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کی کہانی کو کتابی صورت میں جلد شائع کیا جائے گا اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کتاب کا ٹائٹل پیج شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ڈرامے کی کہانی پر لکھی کتاب آئندہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

میرے پاس تم ہو کی کہانی دو شادی شدہ جوڑوں کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے میں ایک شادی شدہ خاتون غربت سے تنگ آکر پُرآسائش زندگی گزارنے کی لالچ میں دوسرے شادی شدہ مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرتے ہوئے اور اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے جس سے اس کی پسند کی شادی ہوئی ہوتی ہے۔
اس ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار نبھائے تھے، اس ڈرامے کو جہاں بے حد مقبولیت ملی وہیں اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا تاہم پھر بھی یہ ڈرامہ مداحوں کو بے حد پسند آیا اور آج بھی مداحوں کی جانب سے اس ڈرامے کا سیکوئل پیش کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔