وزیر صحت سندھ کی سربراہی میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے سلسلے میں اجلاس

کراچی: وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی سربراہی میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔
اس موقع پر سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم جتوئی، پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور دیگر نے شرکت کی۔
ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت بڑے ہسپتالوں کے علاوہ تعلقہ سطح پر بھی سہولتیں دی جارہی ہیں۔
ہیپاٹائٹس کے متاثرہ مریضوں کی علاج اور ٹیسٹ کے ساتھ اسکریننگ اور ویکسی نیشن بھی کی جارہی ہے۔
حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ اور سکھر میں مفت بلڈ اسکریننگ کے مراکز بنائے گئے ہیں۔
ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے شروع ہونے سے اب تک 9.044 افراد کو ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔
سندھ میں ہیپاٹایٹس پروگرام کے تحت 4230 کیمپس لگائے گئے، جس میں اسکریننگ اور ویکسی نیشن کی سہولت دی گئی۔
لوگوں میں ہیپاٹائٹس مرض سے بچاؤ اور احتیاط کے سلسلے میں ٹی وی، پرنٹ میڈیا کے علاوہ علائقائی سطح پر آگاہی مہم کے مختلف پروگرام کیے جارہے ہیں۔
دوران اجلاس وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے کہا کہ پروگرام کے دائرے کو بڑھا کر تمام سرکاری زچگی مراکز پر ماں اور پیدا ہونے والے بچوں کی اسکریننگ کی جائے۔
وزیر صحت سندھ نے ہدایات دیں کہ ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کی ویکسین کی سہولت ہر صحت مرکز پر دی جائے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور دیگر وبائی امراض کے سلسلے میں اسکریننگ کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔