سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات

پیرس: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جب کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل  وزیراعظم شہبازشریف اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کے درمیان ملاقات فرانس میں مالیاتی کانفرنس کے دوران سائیڈ لائن پر ہوئی، جس میں پاکستان کے لیے جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔