عدالت عالیہ نے میرا کی تکذیبِ نکاح کی اپیل خارج کردی

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ میرا کی جانب سے وکیل نہ پیش ہونے پر اداکارہ کی تکذیب نکاحِ کی اپیل خارج کردی۔
لاہور ہائی کورٹ نے ارتضیٰ رباب عرف میرا (اداکارہ) کی جانب سے دائر کردہ تکذیب نکاحِ کی اپیل عدم پیروی کے باعث خارج کردی ہے۔

بار بار اداکارہ کو عدالت کی جانب سے نوٹس جاری کیے گئے تاہم ان کے وکیل پیشی کے لیے عدالت حاضر نہیں ہوئے، جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار حسن نے اپیل خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
دھیان رہے کہ اداکارہ میرا نے سیشن عدالت کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اداکارہ میرا نے2007 کا نکاح نامہ عدالت میں چیلنج کیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ عتیق الرحمان سے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ملیں اور متعدد ممالک کے دورے بھی کیے۔
اداکارہ میرا کے مطابق نکاح نامہ جعلی اور جھوٹا ہے لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاٸے، واضح رہے کہ اس سے قبل فیملی کورٹ بھی میرا کا دعویٰ خارج کرچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔