ملک کی اسلامی شناخت کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا، مولانا فضل الرحمان

کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی دارالعلوم کراچی کورنگی آمد، شیخ الاسلام مولانا مفتی عثمانی کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے وقف املاک و گھریلو تشدد بلز کے حوالے سے مشاورت کی، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ بل دین اسلام، آئین پاکستان اور مشرقی اقدار کے منافی ہیں۔ وطن عزیز کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے اسلامی شناخت کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا۔ موجودہ حکومت مغربی ایما پر اس ایجنڈے کی تکمیل کرنا چاہتی ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ملک کی اسلامی شناخت کی بقا کے لیے مولانا فضل الرحمان آگے بڑھیں۔ مذہبی حلقوں میں ہھیلنے والی بے چینی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے اس حوالے سے مشترکہ جدوجہد پر باہمی اتفاق رائے ظاہر کیا۔
وفد میں راشد سومرو، اسلم غوری، عبدالکریم عابد، قاری عثمان، مولاناغیاث، سمیع سواتی ودیگر شامل تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔