آرٹس کونسل کراچی کے سینئر پروگرام منیجر عبدالباری انتقال کرگئے

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سینئر پروگرام منیجر عبدالباری خان غوری انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ عبدالباری خان غوری نہایت محنتی انسان تھے، آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔
رواں برس آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے لیے دکھ کا سال ثابت ہوا ہے، ہمارے ساتھی یکے بعد دیگرے ہم سے بچھڑ گئے، عبدالباری خان غوری آرٹس کونسل کے سینئر پروگرام منیجر تھے، جو نہایت محنتی اور ملنسار طبیعت کے مالک تھے، ان کے انتقال پر آرٹس کونسل کا ہر فرد آبدیدہ ہے۔
محمد احمد شاہ نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کی گورننگ باڈی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، دعا ہے کہ اللہ عبدالباری خان غوری کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے، واضح رہے کہ سینئر پروگرام منیجر عبدالباری خان غوری گزشتہ 15برس سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی سے وابستہ تھے اور نہایت خوش اسلوبی سے اپنی ذمے داریاں نبھا رہے تھے، گزشتہ رات حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔