متھیرا کا خوف ناک حادثے کا شکار ہونے کا انکشاف

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک خوف ناک حادثے کا شکار ہوچکی ہیں۔
اداکارہ و میزبان متھیرا نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ برس ایک خوف ناک حادثے کا شکار ہوئی تھیں۔
متھیرا نے بتایا کہ ان کا ایکسیڈنٹ ہوا، جس کے باعث ان کا بازو فریکچر ہوگیا اور جبڑا بھی ٹیڑھا ہوگیا تھا۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ ایک سال تک طبی پیچیدگیوں کا شکار رہیں اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھیں۔
متھیرا نے بتایا کہ اس حادثے سے ان کے گردے بھی متاثر ہوئے تھے، جنہیں ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگا، اس دوران وہ جِم بھی نہیں جاسکیں اور مستقل بیٹھے رہنے کے باعث وزن میں بھی اضافہ ہوا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔