بے نظیر عظیم شخصیت، پاکستان کے ساتھ گہری یادیں وابستہ ہیں، رانا ٹنگا

کولمبو: 1996 میں سری لنکا کو پہلی بار کرکٹ کا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو عظیم خاتون قرار دیا ہے۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے سری لنکن اسپورٹس منسٹر اور اسپورٹس کونسل کے سربراہ سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا سے کولمبو میں ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے، کرکٹ کے علاوہ بھی سری لنکا کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے پاکستان میں 1996 ورلڈکپ کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن نہیں بھولتا جب بینظیر بھٹو نے کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی دی، وہ ایک عظیم خاتون شخصیت تھیں، پاکستان کیساتھ یادگار یادیں جڑی ہیں۔
سری لنکن اسپورٹس منسٹر ارجنا رانا ٹنگا نے احسان مزاری سے بلاول بھٹو سے متعلق بھی دریافت کیا، سری لنکا اسپورٹس حکام نے پاکستان کی جانب سے اسپورٹس ڈیولپمنٹ کے لیے 52 ملین مختص کرنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔