پاکستان کی قابل فخر بیٹی مشال عامر!

پشاور: پاکستان کی قابل فخر بیٹی مشال عامر نے برطانیہ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ ان کو انسانیت کی خدمت اور رفاہی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔
پشاور سے تعلق رکھنے والی مشال عامر نے ملک کا نام روشن کردیا۔ مشال عامر نے جنوبی کوریا، امریکا اور پاکستان میں رفاہی اور انسانیت کے لیے کام کیا۔ آرمی پبلک اسکول واقعے کے بعد رفاہی کاموں میں حصہ لیا جب کہ پاک افغان بارڈر پر بھی خواتین اور بچوں کی خدمت کی۔


مشال عامر کو ایوارڈ ملنے پر ان کے والد بھی خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی دوسروں کے لیے مثال بن گئی ہے، فلاحی کاموں کے لیے مزید افراد کو بھی آگے آنا چاہیے۔ مشال عامر نے کیمبرج یونیورسٹی سے قانون میں تعلیم حاصل کی ہے جب کہ ان کا شمار اسکاٹ لینڈ کی 30 بااثر نوجوان خواتین میں بھی ہوتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔