سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، کرکٹرز کے معاوضے میں25فیصد اضافہ

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔ قومی کرکٹر کے ماہانہ معاوضے میں پچیس25 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
کیٹیگری اے والوں کو وہی پرانی میچ فیس ملے گی، کیٹیگری بی والوں کی ٹیسٹ فیس میں 15 فیصد، ون ڈے میں 20 اور ٹی ٹوئنٹی فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
سی کیٹیگری والوں کے لیے ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے 50 اور ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
بابراعظم، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو کٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے۔ اظہر علی، فہیم اشرف، فخر زمان، فواد عالم، شاداب خان اور یاسر شاہ کیٹیگری بی میں شامل ہیں۔
عابد علی، امام الحق، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز، نعمان علی اور سرفراز احمد کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔ عمران بٹ ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ایمرجنگ کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔