حکومت کی پی ٹی آئی سے معاہدے کی تردید

اسلام آباد: حکومت نے لانگ مارچ کے حوالے سے تحریک انصاف کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی تردید کردی۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ کی خبر بے بنیاد ہے، پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔
قبل ازیں ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت اپوزیشن معاہدے کے تحت صرف جلسہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ عمران خان جلسہ سے خطاب کریں گے اور واپس چلے جائیں گے۔ سپریم کورٹ میں اس کا مزید طریقہ کار سامنے آئے گا۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین میٹنگ میں اسد عمر، پرویز خٹک، یوسف رضا گیلانی اور ایاز صادق شامل تھے۔
مزید پڑھیں؛ سپریم کورٹ کا چیف کمشنر اسلام آباد کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے مناسب جگہ فراہم کرنے کا حکم

دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایف نائن پارک یا پریڈ گراؤنڈ پر مشروط طور پر احتجاج کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے لیے مناسب جگہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔