فتنے، فسادی، دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آگیا، وزیر اطلاعات
اسلام آباد: پی ٹی آئی سربراہ عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ، توشہ خانہ چوری اور ٹرین کو اپنانے پہ بھی روشنی ڈالیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ چار سال مہنگائی، بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا، ملک کو لوٹا، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا، وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وہ حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل، جنرل باجوہ کی تاحیات توسیع سے لے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکا سے معافیوں تک پہنچی، آج حقیقی طور پر دفن ہوچکی ہے، جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آگیا ہے۔