لاہور: پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ، سڑکیں بند، میٹرو سروس محدود

لاہور: سابق حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے کے موقع پر جلسہ گاہ جانے والے راستے بند کردیے گئے۔
مینار پاکستان گراؤنڈ جانے والے راستوں کو کنٹینر لگاکر بند کیا گیا ہے جب کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی کنٹینر لگائے گئے ہیں۔
راوی پل اور ریلوےاسٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے راستے بند ہیں جب کہ شاہ عالم مارکیٹ میں بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ سگیاں پل، انجینئرنگ یونیورسٹی روڈ کے راستے بند ہیں، شاہدرہ، راوی ٹول پلازہ، بتی چوک سے مینار پاکستان جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگاکر بند کیا گیا ہے جب کہ نیازی چوک، دہلی دروازہ اور دوموریہ پل کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
انچارج میٹرو بس کے مطابق جلسے کے باعث میٹروبس کا روٹ مختصر کیا گیا ہے اور میٹروبس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو آج رات مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے رکھی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔